23 جون ، 2014
لیڈز...سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، مہمان ٹیم کو تیسرے دن کے اختتام پر 106 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔لیڈز میں جاری میچ کے تیسرے دن انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 365 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، کپتان اینجلو میتھیوز اور شامندا ایرانگا نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے انگلینڈ کی برتری ختم کی، اس کے بعد 106 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے نصف سنچریاں بناکر ٹیم کو لیڈ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے 4 وکٹ پر 214 رنز بنالئے تھے، سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔