13 اپریل ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے ایک شاپنگ مال میں انسانی آواز میں گانے اور بولنے والی روبوٹک ڈول کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کو یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ یہ اصلی عورت ہے یا سائنس کا جدید شاہکار۔زیورات اور ماڈرن لباس پہنی اس خاتون روبوٹ نے شاپنگ مال میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود لو گوں سے بات چیت کی اور اپنی باتوں سے انسانوں کو قائل بھی کر لیا۔ Geminoid F نامی یہ روبوٹ اپنے جذبات کے اظہار کیلئے 65 چہرے کے تا ثرات کا بھی استعما ل کر تی ہے جسے اپنی ان لاتعدار منفرد صلا حیتوں کے باعث مو جودہ دور کی سب سے زیادہ ذہین اور قابلِ یقین روبوٹ بھی کہا جارہا ہے۔