13 اپریل ، 2012
اسلام آباد… امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی نے پاکستان کی جامعات میں اعلی ٰ تعلیم کے تین مراکز بنا نے کے لئے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی کے منتظم راجیو شاہ نے اسلام آباد میں ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چئر مین ڈاکٹر جاوید لغاری سے ملاقات میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے۔یہ مراکز ماہرین کی تربیت،جامعات کے درمیان رابطوں اور پالیسی سازی کے عمل میں شرکت کے ذریعے پاکستان میں پانی ،توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ترقی کے عمل کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر راجیو شاہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں پاک امریکا تعاون چھ عشروں سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ یہ نیا پروگرام ملکی معیشت کی ترقی میں مدد دینے کے لئے پاکستان میں جامعاتی نظام کو مضبوط بنانے کی امریکی کوششوں میں اہم کوشش ہے۔اعلیٰ تعلیم کے مراکز کا قیام یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے جاری 127ملین ڈالرکا پانچ سالہ پروگرام ہے۔یہ مراکز فیصل آباد زرعی یونیورسٹی،مہران یونیورسٹی آف انجبئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی جامشورو،نیشنل یونیورسٹی آف سانس اینڈ ٹیکنولوجی نسٹ اسلام اباد میں کھولے جائیں گے۔