پاکستان
07 جولائی ، 2014

ضلع بولان میں ٹرک الٹنے سے چار بچے جاں بحق

ضلع بولان میں ٹرک الٹنے سے چار بچے جاں بحق

بولان.....ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈرمیں ٹرک الٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 4بچےجاں بحق ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق ٹرک چاولوں سےبھرا تھا جو اوستا محمد سے کوئٹہ جارہاتھا۔اس پر خانہ بدوش خاندان بھی سوارتھا، ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزید خبریں :