09 جولائی ، 2014
اسلام آباد.....الیکشن کمیشن نے 30 ستمبر تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین سے 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔