09 جولائی ، 2014
ممبئی......جہاں ایک طرف سلمان خان کی آنے والی نئی ہندی فلم کک کی دھوم مچ رہی ہے تو وہیں دوسری طرف رتیش دیش مکھ کی میراٹھی فلم کا ایک ڈائیلاگ پرومو بھی منظر پر آگیا ہے جس میں سلمان خان میراٹھی زبان میں ڈائیلاگ بو لتے نظر آرہے ہیں۔سلمان خان نے رتیش کی دوستی میں ان کی میراٹھی فلم ‘Lai Bhaari’میں مہمان اداکار کے طور پر انٹری دی ہے جس میں وہ نہ صرف میراٹھی بو لتے نظرآرہے ہیں بلکہ لباس بھی میراٹھی انداز ہی کا ہے۔یہ فلم 11 جو لائی کو عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی جس کے پہلے ڈائیلاگ پرومو کو سلمان خان کی موجودگی کے باعث ریلیز بھی کر دیا گیا ہے۔