09 جولائی ، 2014
کراچی.........نیوز ویک نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کو رائٹ مین قرار دیا ہے، اس حوالے سے کراچی پریس کلب میں گفت گو کرتے ہوئےمتحدہ کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار نےبتایاکہ الطاف حسین نے اس انٹرویو میں ملک کی 66سالہ تاریخ کو اجاگر کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کوقومی سطح پر کام کرنے میں رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے۔کراچی پریس کلب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے میٹ دی پریس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا بین القوامی جریدے نیوز ویک میں تفصیلی انٹرویو شائع ہوا ہے۔اس انٹرویومیں الطاف حسین نے پاکستان 66سالہ تاریخ کو اجاگر کیا ہے۔فاروق ستارنے کہا کہ الطاف حسین نے انٹرویو میں بتایا ہے کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ فرسودہ جاگیردانہ نظام ہے جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوگا، پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،انٹرویو میں ایم کیو ایم کے قائد نے یہ بھی بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو قومی جماعت بنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔