پاکستان
09 جولائی ، 2014

ارسلان افتخار کی الیکشن کمیشن کو ایک اور درخواست

ارسلان افتخار کی الیکشن کمیشن کو ایک اور درخواست

اسلام آباد.........ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک اور درخواست دی ہے جس میں ڈاکٹر شیر افگن نیازی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے دائر ریفرنسز کی مصدقہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ارسلان افتخار کی طرف سے الیکشن کمیشن کو درخواست آئین کے آر ٹیکل 19اے کے تحت دی گئی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نا اہلی کے لیے ڈاکٹر شیر افگن نیازی اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے الگ الگ ریفرنس داخل کیے تھے، ان کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔ درخواست میں ان ریفرنسز کے ساتھ لگائی گئی تمام دستاویزات، اسپیکر قومی اسمبلی کی رائے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے حتمی حکم کی مصدقہ کاپی فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ اگر ان ریفرنسز کی سماعت ہوئی ہے تو اس دوران جاری کیےگئے احکامات کی بھی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں :