10 جولائی ، 2014
کراچی..........ماہ مبارک میں ہر مسلمان اپنی بساط کے مطابق روزہ افطاری کا اہتمام کرتا ہے مگر لوگوں کی بڑی تعداد ایسی بھی ہوتی ہے جوروزانہ سڑکوں پر روزہ افطار کرتے ہیں ۔ یہ لوگ کون ہیں؟ اورعین افطاری کے وقت سڑکوں پر کیوں نکل آتے ہیں؟ملک رمضان المبارک میں کراچی کےسیکڑوں مقامات اور سڑکوں پر غرباء و مساکین اور مسافروں کے لیے افطار کا بندوبست کیاجاتاہے، فلاحی ادارے ، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور مخیر حضرات ذاتی و اجتماعی طور پر روزانہ افطار کا اہتمام کرتےہیں ۔ مختلف مقامات پرسجنے والےافطار کے دستر خوانوں پر افطارسے چند لمحات پہلے روزانہ چہرے مختلف مگر ایک سے لوگ نظر آتے ہیں۔غریب اور نادار لوگ کہتے ہیں کہ رمضان کی برکت سے انہیں مختلف انواع و اقسام کی چیزیں کھانے کومل جاتی ہیں۔ بڑوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے بھی پیٹ بھرنے کے لئے ان ہی دستر خوانوں کا رخ کرتے ہیں۔ بھائی چارگی اور محبت کا ثبوت ماہ رمضان میں خوب نظر آتا ہے، اس بابرکت مہینے میں ہر کسی کی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی نا کسی طرح زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹے۔