10 جولائی ، 2014
خیرپور .....خیرپور میں ایک تاجر کے گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزمان 4خواتین سے زیادتی کرکے فرار ہوگئے۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جس کے خلاف سندھ میمن جماعت نے احتجاجی تحریک شروع کردی ہے۔تقریباٍ ایک ماہ قبل7 ڈاکو خیرپور کے علاقے رسول آباد میں ایک تاجر محمد پریل عرف بابو میمن کے گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کیساتھ ساتھ گھر میں موجود 4خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بناڈالا۔متاثرین کا الزام ہے کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلیے کچھ نہیں کر رہی۔صورتحال پر میمن برادری میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے احتجاجی تحریک شروع کردی ہے۔رسول آباد میں آج چھٹے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی.قومی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا گیا۔ مظاہرین سے یکجہتی کیلیے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نمائندے بھی شریک تھے۔سندھ میمن جماعت کے چیئرمین عبدالرزاق میمن نے کہا کہ جب تک پولیس ملزمان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا نہیں دیتی اس وقت تک احتجاجی تحریک ختم نہیں کی جائے گی۔ انصاف کے حصول کیلیے احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں گے۔