پاکستان
10 جولائی ، 2014

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک کا آبائی علاقے کا دورہ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک کا آبائی علاقے کا دورہ

سوات.......چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے مینگورہ کا دورہ کیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ ناصر الملک سوات میں اپنے آبائی شہر مینگورہ پہنچے۔جہاں لوگوں نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا۔انہوں نے اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ پڑھی اور دعا کی، جس کے بعد وہ اپنے گھر گئے جہاں انہوں نے ڈی آئی جی مالاکنڈ عبداللہ خان،کمشنر مالاکنڈ افسر خان اور سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سعید خان سے ملاقات کی۔مختصر دورے کے بعد وہ اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :