پاکستان
10 جولائی ، 2014

وزیرستان آپریشن لوگوں کا دل جیتنے کا آپریشن ہے، حافظ سعید

وزیرستان آپریشن لوگوں کا دل جیتنے کا آپریشن ہے، حافظ سعید

لاہور.......جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن وہاں کے لوگوں کا دل جیتنے کا آپریشن ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے کراچی شہدا ہال میں ضرب عضب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ آج نہ سیاست کا وقت ہے، نہ ہی ذاتی مفادات پورے کرنے کا،یہ پاکستان کی بقا کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا وقت ہے،پاکستانی عوام نے مشکل گھڑی میں بھی امریکی امداد کوٹھکرا دیا اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی،آئی ڈی پیز کا سب سے پہلے استقبال جماعت الدعوۃ نے کیا۔

مزید خبریں :