پاکستان
11 جولائی ، 2014

کراچی ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کا خاکہ جاری

کراچی ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کا خاکہ جاری

کراچی.......حساس اداروں اور پولیس نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا خاکہ جاری کردیا ہے۔ پولیس اور حساس اداروں نے 8جون کو کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ کا جاری کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں مارے جانے والے دہشت گرد سے ملنے والے موبائل فون کی سم کی مدد سے نواب شاہ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز پر چھاپہ مار حراست میں لیے گئے افراد کی مدد سے دہشت گرد کا خاکہ بنایا گیا ہے۔کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس ایف اہلکاروں سمیت 26افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :