11 جولائی ، 2014
پشاور.......خیبرپختونخوا میں جب عوام دہشت گردی جس نے پہلے یہاں کے لوگوں کی زندگی کا چین اور کاروبار چھینا وہ اس کے خاتمے کی آس لگائے بیٹھے تھے کہ اس کی اگلی قسم بھتہ خوری نے ان کو آن گھیر لیا ہے اور صرف رواں سال پولیس کو بھتہ خوری کی ساڑھے تین سوشکایات موصول ہوئی ہیں۔ دہشت گردی کی اگلی قسم بھتہ خوری پشاورجیسے شہروں میں آنے والا نیا جرم تصورکیا جاتاہے جس کے ذریعے اس شہر کے تقریباً ہرصاحب حیثیت سمجھے جانے والے شخص کو ادائیگی یا اس کے بدلے انجام کے لئے تیاررہنے کی کالز اور خطوط مل چکے ہیں۔ مصباح الدین بھی ان میں سے ایک ہیں جن کے گھر کو دس جولائی کی بھری سہ پہرمیں دھماکا کرکے نشانہ بنایا گیا۔