پاکستان
11 جولائی ، 2014

وفاقی حکومت کاجشن آزادی کی تقریبات بھرپوراندازمیں منانےکافیصلہ

وفاقی حکومت کاجشن آزادی کی تقریبات بھرپوراندازمیں منانےکافیصلہ

اسلام آباد.....وفاقی حکومت نے جشن آزادی کی تقریبات بھرپوراندازمیں منانےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات 2ہفتے جاری رہیں گی،ان تقریبات میں آپریشن ضرب عضب پرمسلح افواج کوخراج تحسین پیش کیاجائے گا،ریاست کے دشمن عناصر کو پیغام دیا جائے گا کہ قوم آزادی اور خودمختاری کے دفاع کیلئے متحد ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہوں گی، تقریبات میں قومی، سول، عسکری قیادت اور سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔

مزید خبریں :