11 جولائی ، 2014
لاہور......نون لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایک اسپورٹس مین کا سانس ایک ہی سال میں پھولنے لگا ہے ، عوام کھوکھلے نعروں اور دعوؤں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔الحمراہال لاہور میں آئی ڈی پیز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ جب چین معاشی راہداری کے ذریعے پاکستان سے ملےگا توتجارت کھلے گی ،خان صاحب لانگ مارچ کرتے رہیں، شہبازشریف 14اگست کو ملتان میں میٹروبس منصوبے کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ ان پر ایک پائی کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا چارحلقوں کارونارونے والے بتائیں کیاخیبرپختونخواسے کرپشن ختم ہوگئی ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ پنجاب بنک میں 70ارب کاڈاکہ ڈالنےوالے کرپشن کی بات کررہے ہیں ،نون لیگ عوام کے تعاون سے ترقی کا سفر طے کرتی رہے گی ۔