پاکستان
11 جولائی ، 2014

کراچی والے تمام مسائل بھول کر پانی پانی کا رونا رونے لگے

کراچی.......کراچی کے شہری اپنے سب مسائل بھول کر صرف پانی کا رونا رو رہے ہیں، انتظامیہ ہر بار کی طرح دلاسا دے رہی ہے کہ پانی کے بحران سے جلد نکل آئیں گے ۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی آبادی میں توروز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے لیکن پانی کی نکاسی اور فراہمی کا وہی سالوں پرانانظام ہے ، شہر کو روزدرکار 1000 ملین گیلن پانی میں 350 ملین گیلن کی پہلے ہی کمی تھی جبکہ حب ڈیم میں پانی کی کمی نے مزید100 ملین گیلن پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ لائن لیکج نے یہ شارٹ فال مزید بڑھادیا ہے۔ اب 2 کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر کو روزانہ صرف 450ملین گیلن کے لگ بھگ پانی فراہم کیا جاتا ہے ،جس کی وجہ سے عوام بے حد پریشان ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ سے لیکر ایم ڈی واٹر بورڈ تک سب کے سب ایک بات پر اکتفا کیے ہوئے ہیں کہ بارشیں ہوں گی تو وہ عوام کو اس پریشانی سے نکال لیں گی ۔ لیکن عوام کا سوال ہے کہ اگر پانی کاحقیقی بحران ہی ہے توٹینکرز کہاں سے پانی لارہے ہیں ؟ کراچی کو پانی کا بحران سے کب تک نکال لیا جائے گا ؟یہ سوال جب واٹر بورڈ کے ایم ڈی قطب الدین شیخ سے جب پوچھا گیا توان کا وہی رٹا رٹا یا جواب سننے کو ملا کہ کوششیں جاری ہیں ،جلد بحران پر قابو پالیا جائے گا ۔

مزید خبریں :