11 جولائی ، 2014
پشاور........خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر 16 جولائی کو واپڈا کے خلاف احتجاجی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے اور عوام سے بھی شرکت کی اپیل کی ہے،پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ صوبے میں لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز نہیں کیونکہ یہاں بجلی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہے۔ جو بجلی ہم تین چار روپے فی یونٹ میں پیدا کرتے ہیں وہ ہمیں پندرہ روپے میں فروخت کی جاتی ہے،واپڈا کے خلاف احتجاجی جلوس میں وزرا اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔