پاکستان
11 جولائی ، 2014

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

اسلام آباد........فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔فلسطین میں اسرائیلی فضائیہ کی بم باری سے معصوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور مسلم ممالک کو اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بمباری کے خلاف کراچی کے علاقے کھارادر میں اثنائے عشری مسجد کے باہر شیعہ علما ء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔حیدرآباد پریس کلب میں مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ امین شہید نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور حکومت پاکستان سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔حیدرآباد میں قدم گاہ مولا علی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں :