پاکستان
11 جولائی ، 2014

شہباز شریف اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کریں، چوہدری شجاعت حسین

شہباز شریف اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کریں، چوہدری شجاعت حسین

لاہور....... مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمہ داری قبول کر لینی چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں 15بے گناہ جانوں کے ضیاع کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چا ہیے اور اعلیٰ عدلیہ کو سانحے کا نوٹس لینا چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سانحے میں وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے نام آ رہے ہیں، اس لیے نوٹس نہیں لیا جارہا، واقعے کی نہ تو ایف آئی آر درج ہوسکی ہے اور نہ ہی کیس سنا گیا۔

مزید خبریں :