پاکستان
12 جولائی ، 2014

لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کو دھمکیاں،سیکیورٹی برھادی گئی

لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کو دھمکیاں،سیکیورٹی برھادی گئی

لاہور......لاہور ہائی کورٹ کے 2 جج صاحبان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں،جس کے بعدپنجاب حکومت نے جج صاحبان کی سیکیورٹی بڑھادی ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق دونوں جج صاحبان کو نامعلوم افراد کی طرف سے ٹیلیفون پردھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط بھی ملے۔دھمکیاں ملنے کے بعد پنجاب حکومت نے جج صاحبان کی سیکیورٹی بڑھادی۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے جج صاحبان کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :