پاکستان
12 جولائی ، 2014

کراچی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کا ملزم پیش

کراچی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کا ملزم پیش

کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ملزم کو رینجر کی درخواست پر تفتیش کے لئے 90 روز تک حراست میں رکھ کرتفتیش کی اجازت دے دی۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم ریحان فاروقی پر سانحہ 12 مئی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ملزم پر سانحہ 12 مئی کے علاوہ بھی قتل کے12 مقدمات ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست پر ملزم کی 90 روز کی نظر بندی کی اجازت دے دی۔

مزید خبریں :