پاکستان
12 جولائی ، 2014

پشاور: عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت

پشاور: عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت

پشاور...... پشاور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں عمران خان کو ترمیم شدہ جواب دعویٰ جمع کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان کی عدالت میں عمران خان کے خلاف ہرجانے کا کیس کی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان نے عمران خان کو ترمیم شدہ جواب دعویٰ جمع کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔کرپشن کا الزام عائد کرنے پر سابق صوبائی وزیر بخت بیدار نےعمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ بخت بیدار کی درخواست کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :