12 جولائی ، 2014
لاہور......لاہور ہائیکورٹ نےجنگلی حیات کےتحفظ کےلئےوائلڈ لائف کمیشن قائم کر دیا،کمیشن جنگلی حیات کےتحفظ کیلئےقانون پر عملدرآمدکویقینی بنائےگا۔لاہور ہائیکورٹ میں شکار پر پابندی عائد کرنے کےحوالےسے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئےقانون پر عملدرآمدکویقینی بنانےکےلئےکمیشن قائم کردیا،کمیشن کےسربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مختار احمد ہوں گے،جبکہ دیگر ارکان میں سیکریٹری وائلڈ لائف،سیکریٹری جنگلات اور وفاقی اور ضلعی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے،یہ کمیشن ملکی اور غیرملکی شکاریوں کیلئے لائسنسوں کے اجراء کے معاملات کا جائزہ بھی لے گا۔