پاکستان
12 جولائی ، 2014

وفاق کی کسی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کریں گے، شرجیل میمن

وفاق کی کسی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کریں گے، شرجیل میمن

کراچی.....وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ وفاق کی کسی بھی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نےمزید کہا کہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور رمضان المبارک کے دوران بھی ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر توجہ دے ۔ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے تحت وفاقی حکو مت صوبائی معاملات میں دخل اندازیاں بند کرے۔ وفاقی حکومت سندھ کے معاملات میں غیر ضروری دخل اندازی سے گریز کرے۔

مزید خبریں :