پاکستان
13 جولائی ، 2014

جماعت اسلامی کا تحفظ پاکستان آرڈیننس چیلنج کرنے کااعلان

جماعت اسلامی کا تحفظ پاکستان آرڈیننس چیلنج کرنے کااعلان

پشاور......جماعت اسلامی نے تحفظ پاکستان بل کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔یہ کالا قانون ہے جس کے نتیجے میں ملک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوگا۔سیاسی مفادات کے لئے اس قانون کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یہ قانون منظور کروایا, یہ انہی کے خلاف استعمال ہوگا۔اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف جماعت اسلامی کل سے ملک بھر میں ہفتہ احتجاج منائے گی۔ہفتہ احتجاج کے دوران جلسے جلوس ہوں گے، انہوں نے اس بات کر افسوس کا اظہار کیا کہ ترکی کے سوا کسی بھی مسلمان حکومت نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے قائدانہ کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پرانسانی حقوق تنظیموں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے۔

مزید خبریں :