پاکستان
13 جولائی ، 2014

لوٹ سیل کا آغاز ہوچکا، وفاق صوبوں کا بٹوارہ کرنے جارہا ہے، رضا ربانی

لوٹ سیل کا آغاز ہوچکا، وفاق صوبوں کا بٹوارہ کرنے جارہا ہے، رضا ربانی

کراچی......مشرف کے معاملے پر ڈیل ہوئی یا نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی مکمل کنفیوژن کا شکار، گیلانی اور کائرہ نے کہا ڈیل ہوئی، فرحت اللہ بابر کے بعد آج رضا ربانی نے بھی کہا پرویز مشرف نے مواخذے سے بچنے کے لیے استعفیٰ دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مشرف نے مواخذے سے بچنے کےلیے استعفیٰ دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنمااسحاق ڈاربھی سابق صدرکے خلاف مواخدہ کمیٹی کا حصہ تھے۔ان کا کہناتھا کہ مشرف کو آئینی صدر نہیں مانتے تھے ۔ پیپلز پارٹی نے مشرف پر واضح کردیا تھا کہ پارلیمنٹ ان کا مواخذہ کرنا چاہتی ہے، رضا ربانی نے کہا کہ پرویزمشرف کے خلاف مقدمات چلتے رہنے چاہئیں ۔ ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر کی جانے والی نج کاری غیرآئینی ہے،پی آئی اے کی نج کاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :