پاکستان
13 جولائی ، 2014

عمران خان نے پارٹی کورکمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

عمران خان نے پارٹی کورکمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس 15 جولائی کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں 14 اگست کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں عمران خان لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی رہ نماؤں سے تجاویز لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 14 اگست کو جشن آزادی کی تقریب میں حکومت کی جانب سے عمران خان کو ملنے والے دعوت نامے پر بھی غورکیا جائے گا۔

مزید خبریں :