پاکستان
13 جولائی ، 2014

ملک ٹکرائو کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوامی نیشنل پارٹی

 ملک ٹکرائو کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوامی نیشنل پارٹی

پشاور......عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات ٹکرائو کی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے ،پی ٹی آئی دھرنوں اور احتجاج پر لوگوں کو اکسانے کی بجائے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر بجلی کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے بنائے۔پشاورسے جاری ہونے والے بیان میں اے این پی کے صوبائی ترجمان سردار حسین بابک نے کہا کہ ملک ٹکرائو کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہناتھا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی حکومت کی طرف سے احتجاج کی کال حیران کن ہے ۔پی ٹی آئی اپوزیشن میںبھی احتجاج کرتی ہے اور حکومت میں بھی۔سردار بابک نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج پر لوگوں کو اکسانے والے مرکزی حکومت کے ساتھ ملکر بجلی کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے بنائےتاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

مزید خبریں :