پاکستان
13 جولائی ، 2014

مضاربہ اسکینڈ ل میں ملوث ڈبل شاہ لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

مضاربہ اسکینڈ ل میں ملوث ڈبل شاہ لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

لاہور......قومی احتساب بیورو نے اربوں روپے کے مضاربہ اسکینڈ ل میں ملوث ڈبل شاہ کو گرفتار کرلیا ہے جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا نے اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث افضل خالق عرف ڈبل شاہ کو گرفتار کرلیا۔نیب خیبرپختون خوا کے مطابق ڈبل شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا جسے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ سے دھر لیا گیا۔ ڈبل شاہ نے فاریکس مضاربہ کاروبار کے نام پر خیبر پختون خوا کے دور افتادہ علاقوں اور وسطی پنجاب کے سینکڑوں افراد سے اربوں روپے لوٹ لئے تھے۔

مزید خبریں :