پاکستان
13 جولائی ، 2014

اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں مذہبی جماعتوں کے مظاہرے

 اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں مذہبی جماعتوں کے مظاہرے

کراچی......فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اقوم متحدہ اور او آئی سی کے ساتھ مسلم امہ کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی قابل مذمت ہے۔جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں نمائش چورنگی سے تاج کمپلیکس تک فلسطین میں اسرائیلی سفاکانہ کارروائیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نےفلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے ۔ شرکاء سے خطاب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کاکہنا تھا کہ مظلوم فلسطینی لوگوں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کے ساتھ امت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اہلسنت، شباب ملی اور سنی تحریک کی جانب سےکراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ عالم اسلام کو اب فلسطینی بھائیوں کے حق میں میدان عمل میں آنا ہوگا۔شباب ملی کے تحت مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا کہ اقوم متحدہ اسرائیل کو مزید حملوں سے باز رہنے کے لئے دبائو ڈالے۔

مزید خبریں :