دلچسپ و عجیب
14 جولائی ، 2014

بر طانیہ میں انٹرنیشنل بر ڈ مین فیسٹیول کا انعقاد

بر طانیہ میں انٹرنیشنل بر ڈ مین فیسٹیول کا انعقاد

لندن......بر طانوی کائونٹی ویسٹ سسکس میں حال ہی میں انٹرنیشنل بر ڈ مین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاجس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار پیش کیے۔اس فیسٹیول میںدنیا بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اوراُڑنے کیلئے دلچسپ انداز میں تخلیق کردہ بغیر انجن کے جہازوں کا استعما ل کیا جو صر ف تواز ن کی بنیا د پر ہو اکے دبائو سے اڑان بھر نے کی صلا حیت رکھتے تھے۔اس مقصد کیلئے سمندر کے اوپرخصوصی طورپر35فٹ اونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیاتھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکاء کواپنے منفرد جہازکیساتھ کم وبیش100میٹرفاصلہ طے کرنا تھا۔اس مقابلے میں10ہزار سے زائدشرکاء دلچسپ و عجیب انداز کے کاسٹیومز پہنے منفرد جہازکیساتھ پائیر سے چھلانگ لگاتے نظر آئے وہیں رون فری مین نامی برطانوی شخص نے اپنے جہاز کیساتھ159اعشاریہ8میٹر تک سمندرکے اوپر اُڑان بھرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ۔اپنی نوعیت کے اس دلچسپ سالانہ مقابلے کو دیکھنے سمندر کنارے ہزاروں تماشائی بھی جمع نظر آئے جو اس منفر د فیسٹیول سے بے حد محظوظ ہوئے۔

مزید خبریں :