دلچسپ و عجیب
14 جولائی ، 2014

برطانیہ میں ہوا مٹر اندازی کا انوکھا مقابلہ

برطانیہ میں ہوا مٹر اندازی کا انوکھا مقابلہ

لندن......تیر اندازی کے مقابلے تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے مگر برطانیہ میں ہوا انوکھا مٹر اندازی کا مقابلہ،انگلینڈ کے ایک گائوں میں 44 ویں عالمی "پی شوٹنگ" چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس انوکھے مقابلے میں چھروں کی جگہ مٹر کے دانوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کھیل میں کھلاڑی ہدف کو 12 میٹر کے فاصلے سے نشانہ لگاتا ہے ۔ 39 سالہ روب بریسلر مسلسل تیسری بار چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ خواتین کے مقابلےمیں Rachel Ross فاتح رہیں۔ یہ کھیل ابتداء میں گائوں کے ہال کے لیے رقم جما کرنے کے لیے کھیلا گیا تھا جو بعد میں بین الاقوامی ایونٹ کی شکل اختیار کر گیا۔

مزید خبریں :