14 جولائی ، 2014
لاہور.........تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہےکہ محنت کشوں اور مزدورں کا دورآنے والا ہے ، جس جمہوریت میں غریبوں کا دم گھٹ رہا ہو ، وہ ڈی ریل ہوتی ہے تو ہو۔ لاہور میں لیبر کنو نشن سے خطاب کرتے ہوئے ، جس جمہوریت میں غریب کو کچھ نہ ملے اورانکا دم گھٹے وہ ڈی ریل ہوکررہے گی اورمحنت کشوں کا دور آئےگا ، اسمبلی میں مزدوروں کی بھی نشستیں ہوں گی۔ طاہر القادری کا کہنا تھاکہ بزدلانہ ہتکھنڈوں سے تحریک رک سکتی ہے نہ انقلاب، حکمران اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کرسکتے ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو آئین کے اسمبلی بنانے اور ہٹانے والے حصے نظر آتے ہیں، غریبوں کا گھر بنانے والا حصہ نظر نہیں آتا، حکمران چار ہزار ایکڑ کے گھر میں رہیں اور غریبوں کو ایک مرلہ بھی نہ ملے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کے پیچھے ایف آئی اے،ایف بی آر اور آئی بی لگادیئے گئے ہیں حکومت کو ان سے ہی ڈر ہے جنہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ان کے پیچھے کوئی ادارہ نہیں لگایا گیا۔