14 جولائی ، 2014
بنوں .......بنوں میں متاثرین کے لئے بحریہ ٹاؤن کا بیس کیمپ قائم کردیا گیا ہےجس میں متاثرین کی واپسی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔یہ بات ریلیف آپریشن بحریہ ٹاؤن کے سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر بٹ نے بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستانی عوام پر مشکل حالات آئے ہیں بحریہ ٹاؤن ان کے ساتھ شانہ بشانہ رہا ہے۔حالیہ آپریشن کے متاثرین کے لئے بحریہ ٹاؤن راشن کے ساتھ ساتھ میڈیکل سپورٹ بھی فراہم کررہا ہے جبکہ مریضوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی لیڈی ڈاکٹرز کی خدمات بھی لی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئی ڈی پیز کے لئے میرا خیل اور ممش خیل میں افطار دسترخوان کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ جبکہ رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث امداد سے محروم متاثرین میں بھی راشن تقسیم کیا جائے گا۔