پاکستان
14 جولائی ، 2014

ڈی آئی خان کے کیمپوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کو مشکلات

ڈی آئی خان کے کیمپوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کو مشکلات

ڈیرہ اسماعیل خان .......شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کے کیمپوں میں منتقل ہونیوالے متاثرین نے امدادی سامان کے حصول میں مشکلات سے تنگ آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرین شمالی وزیرستان کے لیے قائم تینوں امدادی مراکز پر متاثرین کو کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔ آج صبح شورکوٹ امدادی سینٹر پر متاثرین نے امداد کے حصول میں مشکلات پر سینٹر کے باہر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی کئی روز امدادی سینٹر کے باہر کھڑے رہتے ہیں مگر امداد نہیں مل پاتی۔ اسسٹنٹ کمشنر عرفان اللہ محسود کے مطابق بعض متاثرین نے سینٹر کے باہر صورت حال خراب کی تھی مگر حالات کو فورا کنٹرول کرلیا گیا۔

مزید خبریں :