پاکستان
14 جولائی ، 2014

اسرائیلی جارحیت، ملی یکجہتی کونسل کا یوم مذمت منانے کا اعلان

اسرائیلی جارحیت، ملی یکجہتی کونسل کا یوم مذمت منانے کا اعلان

اسلام آباد.......ملی یکجہتی کونسل نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 18جولائی کو یوم مذمت منانے کا اعلان کردیا۔کونسل کے رہنماؤں لیاقت بلوچ اور علامہ ساجد نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت فلسطینیوں پرحملے بند کرانے کے لیے سفارتی اثرو رسوخ استعمال کرے۔ ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سینئر نائب صدر علامہ ساجد نقوی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں 18جولائی کے یوم مذمت میں بھرپور شرکت کریں۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکا قرار داد بھی پیش کی جائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس سرکاری سطح پر منائے اور او آئی سی سمیت مسلم ممالک بھی اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اگر او آئی سی غیر فعال ہوگئی ہے تو مسلم ممالک کا نیا پیٹ فارم تشکیل دیا جائے۔

مزید خبریں :