پاکستان
17 جولائی ، 2014

رائیونڈمیں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ،2 اہلکار شہید

رائیونڈمیں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ،2 اہلکار شہید

رائیونڈ.....رائیونڈروڈپنڈآرائیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان مقابلے میںایلیٹ فورس کے2اہلکار شہید اور4 زخمی ہوگئے،فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، حکام کی جانب سے اعلانات کے باوجود دہشت گردوں نے اب تک خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا۔ مکان میں دھماکا خیزمواد کی موجودگی کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے محتاط طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مکان میں خواتین اور بچوں کو یرغمال بنالیا، سیکورٹی فورسز کا محاصرہ برقرار ہے اور پولیس نے مذاکرات کیلئے میگا فون منگوالیے گئے۔صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ شجاع خان زادہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہےکہ ابھی دہشت گردوں کی تعداد کااندازہ نہیں ، کوشش ہے کہ انہیں زندہ گرفتار کریں ، دہشت گردوں کے پاس دستی بم ، کلاشنکوف اوردیگر اسلحہ موجود ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے رائے ونڈ میں دہشت گردوں کے مالک مکان کو حراست میں لے لیا ، مالک مکان نےایک ماہ پہلے پانچ ہزار روپے کرائے پر گھر دیا تھا۔رائے ونڈ میں دہشت گردوں کے مکان سے وزیراعظم نوازشریف کے گھر تک کاکچا راستہ ہے ، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد یہاں سے وزیراعظم ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔رائیونڈ میں وزیراعظم کے گھر سے چند کلومیٹر دور پنڈ آرائیاں میں دہشت گردوں سے مقابلہ رات دو بجے شروع ہوا جب پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپا مارا، جس کے بعد ایلیٹ فورس کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ شروع ہوا جس میں دہشت گردوں نے راکٹو ں اور گرینڈ کا بھی استعمال کیا۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔ پولیس نے گھر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے تاہم دھماکا خیز مواد نصب ہونے کے پیش نظر احتیاط سے کارروائی کررہی ہے۔

مزید خبریں :