دلچسپ و عجیب
19 جولائی ، 2014

برطانیہ :بیک وقت ہزاروں افرادنے گٹار بجاکر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا

برطانیہ :بیک وقت ہزاروں افرادنے گٹار بجاکر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا

لندن......برطانوی کائونٹی ہمپشائر کے سائوتھپٹن فٹ بال کلب میں گذشتہ روز ہزاروں گٹار ساز افراد کا عظیم الشان اجتماع ہوا جنہوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔چھوٹے سائز کا گٹار (یوکلیل)بجانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی اس منفرد کاوش کیلئے کم وبیش4ہزار افراد فٹ بال کلب میں جمع ہوئے۔گنیز کے نمائندے کی موجودگی میں ان افراد نے30منٹ تک یوکلیل پر مختلف دھنیں بجائیں جسکے بعد باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد 2ہزار370افراد کوگینز کے قواعد کے مطابق پایا گیا۔گینز کے نمائندے نے اس تعداد کو نیا ریکارڈ تسلیم کرتے ہوئے بیک وقت ہزاروں افراد کی گٹار بجانے کی کاوش کو گینز ریکارڈ بک میںشامل کرلیا۔واضح رہے کہ یوکلیل بجانے کا سابقہ ریکارڈ جاپان میں2012ء میں قائم کیا گیا تھا جس میں 2ہزار134افراد نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :