پاکستان
03 اگست ، 2014

پشاور:تہکال میں رشتے کے تنازعے پر باپ بیٹے کو قتل کردیاگیا

پشاور:تہکال میں رشتے کے تنازعے پر باپ بیٹے کو قتل کردیاگیا

پشاور.....پشاور کے علاقہ تہکال میں رشتے کے تنازعے پر باپ بیٹے کو قتل کردیاگیا۔ کار سوار ملزمان دوہرے قتل کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تہکال کے علاقہ میں پیش آیا۔ کارسوارملزموں کی فائرنگ سے نذر خان اور اس کا بیٹا الماس جاں بحق ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ رشتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔ الماس نے کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ جس کے بعد اس کا لڑکی کے گھروالوں سے تنازعہ چل رہاتھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :