03 اگست ، 2014
پشاور......مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نےکہا ہے کہ اگست کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے حکومت نہیں طاہرالقادری وطن چھوڑ کر بھاگ جائیںگےجبکہ طاہرالقادری اور عمران خان دونوں کا وزیراعظم بننےکاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے ارباب خضرحیات نے کہا کہ طاہرالقادری کےبرائے نام انقلاب اور عمران کےبے ڈھنگ آزادی مارچ کو قوم مسترد کر دیگی کیونکہ پوری قوم مسلم لیگ ن اور وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان دونوں ملک کو ہائی جیک کرنا چا ہتےہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتےجبکہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر یگی جس کسی کو بھی اقتدار میں آنے کا شوق ہے وہ مزید چار سال انتظار کر ے۔