پاکستان
03 اگست ، 2014

امریکہ :متحدہ کےکنونشن کی تیاریاں،الطاف حسین کا خطاب متوقع

شکاگو........ایم کیو ایم امریکہ کا 18واں سالانہ کنوینشن واشنگٹن ڈی سی میں 22 تا24 اگست منعقد ہو رہا ہے جس کے لئے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سال کنونشن (دی رائٹ مین الطاف حسین) کے نام سے منعقد کیا جارہا ہے۔ سہ روزہ کنونشن میں تنظیمی امورکا جائزہ لینے کے ساتھ پاکستان کی اندرونی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں پر سیشنبھی ہونگے، جبکہ 23اگست کو قائد تحریک الطاف حسین کا خطاب متوقع ہے۔کنونشن میں امریکہ کے 18سے زائد شہروں سے ایم کیو ایم کےکارکنان کے علاوہ پاکستان اور لندن سے رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ادھرواشنگٹن میں کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے رکن سینٹرل کمیٹی توصیف خان، چیپٹر انچارج فیصل عثمانی،کفیل قادری، مصباح باسط اور اراکین اظہار خان، حفیظ الحق، نوید حسین، بشرہ رحمان، عالیہ شیخ اور فوزیہ شاہدکے ساتھ میڈیا سیل کے جوائنٹ انچارجز فواد رحمان اور فرحین رضوی نے شرکت کی ۔ اجلاس میںکنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرفیصل عثمانی نے تیاریوں میں مصروف کارکنان کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنونشن میں پاکستانیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے رابطے تیز کر دئیے جائیں اور کنونشن کے اغراض و مقاصد اور افادیت سے پاکستانیوںکو آگاہ کیا جائے۔


مزید خبریں :