انٹرٹینمنٹ
11 اگست ، 2014

سائنس فکشن، ہالی ووڈ فلم"دی میز رَنر"کانیا ٹریلر جاری

سائنس فکشن، ہالی ووڈ فلم

لاس اینجلس.......سائنس فکشن،سسپنس،مسٹری،تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم"دی میز رَنر"کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا۔دی میز رنر نامی کتاب سے ماخوذہدایتکار ویس بال کی اس فلم میں ڈائلن او برائن،تھامس سینگسٹر،امل امین،کایا کوڈیلاریواور وِل پولٹرمرکزی کردارادا کررہے ہیں۔ایلن گولڈ اسمتھ اور وِک گوڈفرے کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی تھامس(ڈائلن او برائن)سمیت دیگربچوں کے گرد گھومتی ہے جو اچانک اپنی فیملی سے علیحدہ کرکے دی گلیڈ نامی پتھروں کی دیواروں والی بھول بھلیوں میں پہنچادیے گئے ہیں اور اب اُنہیں یہاں سے باہر نکلنے کیلئے ان بھول بھلیوں کی گتھی سلجھانی ہے۔سائنس فکشن کا تڑکا اورسسپنس اور تھرل سے بھرپور مناظر لیے یہ فلم20thسینچری فاکس کے تحت19ستمبر کو امریکا جبکہ24اکتوبر کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :