صحت و سائنس
24 اگست ، 2014

فاٹا میں کل سے تین روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگی

پشاور.......ملک بھر کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی کل سے تین روزہ انسداد پولیومہم شروع کیا جارہا ہے۔7لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے کیا کیا انتظامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت فاٹا کے مطابق فاٹا کے سات قبائلی ایجنسیوں اور اردگرد کے علاقوں میں کل سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آگاز کیا جارہا ہے۔مہم میں 7لاکھ 14ہزار بچوں کو پولیوسے بچاو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس مہم کے لئے 2400ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انسداد پولیومہم کے حوالے خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ 5سالوں کے دوران پہلی بار شمالی وزیرستان کے بچوں کو آئی ڈی پیز کیمپوں میں حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ تاہم جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر مہم نہیں چلائی جا سکے گی۔ جس سے ایک لاکھ سے زائد بچے پولیوسے بچاو کے حفاظتی قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔فاٹا میں رواں سال پولیو کے 84کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :