04 ستمبر ، 2014
کراچی..... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی تنظیمی کمیٹی ختم کرنےکااعلان کردیا۔ کراچی میں جنرل ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ آیندہ ہفتےکراچی تنظیمی کمیٹی نہیں ہوگی، رابطہ کمیٹی کوایک ہفتےکی وارننگ دیتاہوں فعال ہوجائیں ورنہ چلتاکروں گا، بدقسمتی سےکارکنوں کی دی گئی ذمےداری پسنداورناپسندپرچلی گئی، آج ہی رابطہ کمیٹی سےایک آدمی نکالیں جورابطہ کمیٹی سنبھالے، مجھےنجات دلائی جائے، میں اب تحریک کی قیادت کا بوجھ نہیں سنبھال سکتا،میں محب وطن آدمی ہوں،پاکستانی کی سلامتی اوربقاچاہیے، 19جون1992کوپاکستانی فوج کےکپتان جنرل آصف نوازجنجوعہ نےآپریشن کیاتھا، میرےخطاب پرپابندی لگ جائےاس کی فکرنہیں، میں قوم کےلیےپیداہوااس کےلیےہی مرجاؤں گا، مرجاؤں گاکسی کےآگےسرنہیں جھکاؤں گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ 72بڑی مچھلیوں کی فہرست دی گئی تھی جس میں سندھ کےوڈیروں کےنام تھے، میں نےکہاتھاکہ یہ فہرست دکھاواہے،آپریشن ایم کیوایم کیخلاف ہوگا، آپریشن کےلیے 72بڑی مچھلیوں کی فہرست میں آصف زرداری کانام بھی تھا، آپریشن کےدوران ایم کیوایم کےکارکنوں پرظلم وستم کےپہاڑتوڑےگئے، چودھری نثارقومی اسمبلی میں آکربتائیں کہ72بڑی مچھلیوں کی فہرست نہیں دی گئی؟ جان دےسکتاہوں لیکن بزرگوں کےبنائےگئےوطن کوضائع نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگرسویلین 100فیصدکرپٹ ہیں تو75فیصدفوجی جرنیل بھی کرپٹ ہیں، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل رضوان اخترکی موجودگی میں کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئی، کورکمانڈرنےبول دیاکہ جھوٹ بول رہاہے، جھوٹ ہویاسچ، روزمحشرشہداکالہواورمیرےہاتھ ہوں گےاوران کےگریبان، ملک کاایک ہزارارب روپےکانقصان اورامن وامان کی صورتحال تباہ ہوچکی، آرمی کاذمےدارہوتاتوچندساتھیوں کےساتھ خودنکل جاتا اور پاکستان کونقصان سےبچاتا۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ ملک کومذاق بنارکھاہے، معیشت تباہ، پانی، بجلی روزگارنہیں ہے، منتخب حکومت بھی خاموش بیٹھی ہے، فوج، حکومت اور دیگر سربراہان کوسوچناچاہیےکہ الطاف حسین جیساایک آدمی ہی ملےگا، پورےملک میں ایک الطاف حسین ملےگاجس نےسرکاری خزانےسےایک روپیہ بھی نہیں لیا، الطاف حسین کےلوگوں نےلیاہوگالیکن الطاف حسین نےایک روپیہ بھی نہیں لیا، آج بھی گلستان جوہر، اورنگی، لانڈھی میں پلاٹوں کےکاٹنےکاکام ہورہاہے، یہ کارکنوں کی موجودگی میں ہورہاہے، میں ہوتاتودیکھتاکون داداگیرہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ فوج اور سویلین سےکہتاہوں کہ15دن کےلیےپاکستان آنےدیں۔ اس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ قائدآپ آجائیں، پاکستان آپ کی حفاظت کرےگا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن نئی کمیٹیاں بنالیں،نیاسربراہ منتخب کرلیں، مجھےاتناوقت دیدیں کہ صحت کاخیال کرکےدوبارہ فعال ہوجاؤں، رابطہ کمیٹی کےلوگ اپنے دڑبےسے باہر نہیں نکلتے، ذمہ دار نوکریاں لگوا کر لاکھ روپے کا کمیشن کھاتے ہیں۔