08 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......جیونیوزپر حملوں کے خلاف لاہور ، پشاور ، حیدر آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں صحافتی تنظیموں نے مظاہرے کئے ، سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں نے جیو سے اظہا ریک جہتی کا مظاہرہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس جانے کے لیے اسلام آباد میں جیوکے دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے جس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔