08 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......جیو نیوزاسلام آبادکےدفتر پرحملےکیخلاف صحافیوںنےپارلیمنٹ کی پریس گیلری سےواک آوٹ کیا،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید صحافیوں کومنانے کےلیے ان کے پہنچے، پرویز رشید کی یقین دہانی کےبعدجیو نیوزکےدفتر پرحملےکےخلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ ختم کردیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل رات جب جیو نیوز کے دفتر پر حملہ ہوا میں سلیم صافی کے پروگرام میں تھا،انہوں نے کہا کہ فسطائیت کا سامنا ہے جو بات نہ مانے ان پر حملے کرو، انہوں نے کہا کہ ہماری کمزوری نہیں کوتاہی ہو سکتی ہے، لیکن ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔ بعد ازاں پرویز رشید جیو نیوز کی بندش اور دفتر پر حملے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے مظاہرے میں پہنچ گئے۔