دلچسپ و عجیب
08 ستمبر ، 2014

انٹرنیشنل ماریاچی فیسٹول میں تین گینز ورلڈریکارڈٹوٹ گئے

انٹرنیشنل ماریاچی فیسٹول میں تین گینز ورلڈریکارڈٹوٹ گئے

میکسیکوسٹی........میکسیکو میں جاری21 ویں انٹرنیشنل ماریاچی فیسٹول میں عوام نے ایک نہیں بلکہ تین گینز ورلڈریکارڈتوڑ ڈالے۔ زیپوپان شہر میں لوگوں کی بڑی تعداد ایک مقام پر جمع ہوئی اور بیک وقت مشہور میکسیکن سانگ گا کر ورلڈ ریکارڈبنالیا۔1967 افراد کی اس کاوش کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیاگیا ہے۔ میٹ پیک شہر میں بھی عوام نے دو ریکارڈ توڑ دئیے ۔ ایک توماہر شیفس اور فنکاروں نے مل کر 9450 ٹیکوز سے مزیدار ڈش بنائی، جس کا وزن 893 کلوگرام تھا اور دوسرامٹی کے سب سے بڑے برتن میں اسے پیش کیا، ڈھائی میٹر چوڑا اور ڈیڑھ میٹراونچا دنیا کا سب سے بڑا برتن کئی مہینوں کی محنت سے تیار کیاگیا تھا۔

مزید خبریں :