08 ستمبر ، 2014
کراچی......... پی این ایس ڈاکیارڈمیں دہشت گردی کی واردات میں ایک پیٹی افسر شہید جبکہ ایک افسر سمیت چھ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ ہفتےکی صبح اس وقت پیش آیا جب دہشت گردوں نےنیوی کے2اہلکاروں کےساتھ مل کربحری جہازپرحملہ کیا۔نیوی کےاہلکاروں نےاپنےہی ساتھیوں پرجدیدہتھیاروں سےفائرنگ کی۔مبینہ طورپرنیوی کےبعض اہلکاروں نےدہشت گردوں کےساتھ بحری جہازتک پہنچنےکی کوشش کی۔تاہم نیوی کےسیکیورٹی اسٹاف نےجوابی فائرنگ کرکے2دہشت گردوں کوگرفتارکیا۔ گرفتاردہشت گردوں کی نشاندہی پرمزیدگرفتاریاں کی گئیں۔ حملےکےبعدنیوی کےاہلکاروں کی اسکروٹنی شروع کردی گئی ہیں،تاہم نیوی حکام میڈیاسے اسےچھپاتےرہے۔ذرائع کے مطابقمسلح دہشت گرد10گھنٹےتک پی این ایس ڈاکیارڈپردہشت گردی کرتےرہے۔دریں اثنا پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں2دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ4 کوگرفتار کرلیا گیا،حملےمیں ایک پیٹی افسرشہید ہوا،جبکہ ایک افسرسمیت6اہلکارزخمی ہوئے،ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نےپاک نیوی ڈاکیارڈمیں داخل ہونےکی کوشش کی،جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا گیا ۔