09 ستمبر ، 2014
لاہور......لاہور کے علاقے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق اب بھی 30 سے 40 افراد کے ملبےتلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقےداروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر واقع مسجد میں ظہر کی نماز جاری تھی ،دوران نمازہی مسجد کی چھت گرگئی جس کے نتیجہ میں اب تک جاںبحق افراد کی تعداد 8ہو گءی ہے، ریسکیوآپریشن جاری ہے تاہم آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔زخمی اور جاںبحق افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ،اسپتال ذرائع نے واقعے میں اب تک 8 افراد کے جاںبحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسجد کا ایک مینار چھت پر گرا جس کی وجہ سے دونوں چھتیں گر گئیں۔